زرعی ترقیاتی بینک کے 39453 ملین روپے کے قرضہ معاف کرنے کا انکشاف

آئندہ اجلاس میں بتائیں گے کن کن شخصیات کے قرضے معاف کئے گئے، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا


ویب ڈیسک March 28, 2019
آئندہ اجلاس میں بتائیں گے کن کن شخصیات کے قرضے معاف کئے گئے، سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا فوٹو:فائل

RAWALPINDI: زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے 6328 اکاؤنٹس کے 394.538 ملین روپے (39 کروڑ 45 لاکھ سے زائد) کا قرضہ معاف کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس ہوا۔ زرعی ترقیاتی بینک کے حکام نے کم ترقی یافتہ علاقوں میں قرضوں کی تقسیم اور ریکوری پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دسمبر 2018 تک 268859 صارفین میں10337 ملین روپے کے قرضے تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی بینک نے سب سے زیادہ قرضے پنجاب میں دیے

حکام نے بتایا کہ اس دوران 12465 ملین روپے ریکور کرچکے ہیں اور اس وقت 12413 ملین روپے ڈیپازٹ ہیں، زرعی بینک کا مارک اپ ریٹ 13 فیصد ہے، زرعی ترقیاتی بینک نے 6328 اکاؤنٹس کے 394اعشاریہ538 ملین روپے کا قرضہ معاف کردیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پرقرضے دیئے گئے اور معاف بھی کرائے گئے۔ سنیٹرعثمان کاکڑ نے پوچھا کہ کن کن شخصیات کے قرضے معاف کئے۔ سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگا نے جواب دیا کہ ہم آئندہ اجلاس میں اس کی پوری تفصیل کمیٹی کو پیش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں