بھتہ خوری ودیگرمسائل پرتاجرکنونشن بلانے کااعلان

انھوں نے تمام صوبوں کے تاجروں سے رابطے تیز کر دیے ہیں، تنظیم کے مرکزی صدر شیخ محمد مشتاق


Commerce Reporter August 25, 2012
انھوں نے تمام صوبوں کے تاجروں سے رابطے تیز کر دیے ہیں، تنظیم کے مرکزی صدر شیخ محمد مشتاق ۔ فوٹو: فائل

قومی تاجراتحاد لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، خراب معاشی ومالی حالات اور تجارت کے زوال کے باوجود حکومت کی طرف سے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ معیشت دشمنی ہے، اس سے کاروبار ی حالات مزید خراب اور عام آدمی کی زندگی اجیرن مہنگائی میں اضافہ ہو گا۔

عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حکومتی نااہلی اور خسارے کی وجہ سے تاجر پہلے ہی کاروباری مشکلات میں مبتلا ہو کاروبار ترک کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں مگر حکمرانوں کو کسی قسم کی فکر نہیں ۔انھوں نے کہا ہے کہ لگتاہے کہ حکمرانوں نے تجارت کا بیڑہ غرق کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

اس موقع پر تنظیم کے مرکزی صدر شیخ محمد مشتاق نے کہا کہ انھوں نے تمام صوبوں کے تاجروں سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور باہمی مشاورت مکمل ہونے بعد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، مہنگائی، لوڈشیدنگ اور امن وامان کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر عنقریب آل پاکستان تاجر کنونشن منعقد کرائیں گے جس میں تاجر دشمن پالیسوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں