ورلڈ ایتھلیٹکس یوسین بولٹ نے 100 میٹر ریس جیت لی

جمیکن اسٹار نے تیزبارش میں فاتح بن کر ایک بار پھر بہترین کھلاڑی ہونے کا ثبوت دیا


Sports Desk August 13, 2013
ماسکو: ورلڈ چیمپئن شپ میں 100میٹر مقابلہ جیتنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا فاتحانہ انداز، عقب میں ایونٹ میسکوٹ ڈانس کررہا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

روس کے دارلحکومت ماسکو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ نے 100 میٹر ریس جیت لی ہے۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ نے9.77 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یوسین بولٹ امریکی جسٹن گیٹلن سے ریس کے آخری مراحل میں آگے نکلے، جسٹن نے فاصلہ 9.85 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ بولٹ نے تیز بارش میں فاتح بن کر ایک بار پھر بہترین ایتھلیٹ ہونے کا ثبوت دیا، انھوں نے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں فتح پر خوش ہوں تاہم زیادہ بہتر پرفارم کرنا چاہتا تھا، نجانے کیوں سیمی فائنل کے بعد میری ٹانگوں میں درد ہونے لگا، البتہ مجھے ورلڈ ریکارڈ تو قائم کرنا نہیں تھا۔



اس لیے ریس جیتنے پر ہی خوش ہوں،ویسے بھی جمیکا میں لوگ مجھ سے کم از کم فتح کی ضرور توقع رکھتے ہیں۔جسٹن نے جون میں روم میں یوسین بولٹ کو ہرایا تھا، انھوں نے کہا کہ میں جمیکن حریف کے قریب آنے لگا اور اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں، میں آخری 30 میٹر پر آہستہ ہو گیا اور ایسا میں نے روم میں نہیں کیا تھا، جسٹن نے مزید کہا کہ بولٹ ریس کے آغاز پر خاص توجہ دے رہا ہے، روم میں بھی اس نے شاندار ابتدا کی، 6 فٹ 5 انچ قد سے بھی اسے خاصا فائدہ ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں