بھارتپہلی سہ ماہی میں ایف ڈی آئی 67 فیصدگرگئی

3ماہ کے دوران4.43ارب ڈالرانویسٹمنٹ،جون میں سرمایہ کاری78فیصدکم رہی۔


AFP August 26, 2012
3ماہ کے دوران4.43ارب ڈالرانویسٹمنٹ،جون میں سرمایہ کاری78فیصدکم رہی. فوٹو: ایکسپریس

بھارت میں جون کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 78 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ صنعتی پالیسی سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جون میں بھارت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 1ارب 24 کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 5.66 ارب ڈالر رہی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (اپریل تاجون) کے دوران بھارت میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 67 فیصد کمی سے 4.43 ارب ڈالر رہ گئی، تعمیرات، ریئل اسٹیٹ، کان کنی اور بزنس ومالیاتی خدمات کے شعبوں میں ایف ڈی آئی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ کرپشن اسکینڈلز، بیوروکریسی کی پیدا کردہ رکاوٹوں، بلند افراد زر، سست معاشی نمو اور حکومت کی سیاسی مخالفت کے باعث معیشت کو بیرونی دنیا کیلیے مزید کھولنے کیلیے اصلاحات لانے میں ناکامی کو براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجوہ قراردیا جا رہا ہے۔

بھارتی مرکزی بینک نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے اراضی کے حصول میں درپیش مشکلات کے حل اور سرمایہ کاری کی منظوری کے لیے درکار وقت میں کمی کو ضروری قراردیا ہے۔ گورنر ریزرو بینک آف انڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت پر کاروبار میں رکاوٹ بننے والے ضابطوں کو ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ بینک کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پرانھوں نے زور دیا کہ سنگاور کی طرح کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے ماڈلز اختیار کرنا ہوں گے جس میں کئی ادارے اور وزارتیں سرمایہ کاری منصوبوں کی فوری منظوری کیلیے ساتھ بیٹھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں