ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے آرمی چیف

پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ، جنرل قمر جاوید باجوہ


ویب ڈیسک March 28, 2019
قوم دہشت گردی کے خلاف ہماری خدمات کو تسلیم کرتی ہے، آرمی چیف۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں اور ہم ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کوئٹہ کا دورہ کیا، اس دوران آرمی چیف کو صوبے کی سیکیورٹی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی گئی، اس کے علاوہ آرمی چیف کو آپریشن ردالفساد اور سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جب کہ قوم دہشت گردی کے خلاف ہماری خدمات کو تسلیم کرتی ہے اور اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے، پاکستانی عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں، ہم ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ روشن مستقبل کے لیے حکومت اور بلوچستان کے عوام سے بھرپور تعاون ہمارا فرض ہے جب کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔