کراچی میں آج سے شدید گرمی کی پیشگوئی
جمعے کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی ہے اور عندیہ دیا ہے کہ کراچی کی فضاؤں پر موجود ہوا کے ایک زیادہ دباؤ (ہائی پریشر) کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو سکتا ہے، اور جمعے کے روز شہر میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع گرم اور خشک رہے گا جب کہ اس دوران گرمی کا پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اور گرمی کی جزوی لہر 3 دن تک جاری رہ سکتی ہے، جس کے دوران معمول خشک اور گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، تاہم پیر کے روز سے بلند ہونے والا پارہ معتدل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 جب کہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 75جب کہ شام کے وقت 48 فیصد ریکارڈ ہوا،جمعرات کو شہر میں مغربی اور جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں چلیں، جن کی رفتار 20 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔