فیڈریشن کوبھی پٹرولیم نرخوںمیں اضافے پرتشویش
ایسی صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تشویش کاباعث ہے.
ایف پی سی سی آئی کے صدر فضل قادرشیرانی، نائب صدر شکیل احمد ڈھینگرا، ہارون رشید اور دیگر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ملکی معاشی سرگرمیوں کو تباہی کی جانب دھکیل دیگا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت صنعتی سرگرمیوں کو سبوتاژ کردے گی لہٰذا حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرے اوراسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی پہلو کو اپناتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے اقداما ت کرے، پاکستانی معیشت شدید مشکلات سے دوچارہے۔
ایسی صورتحال میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تشویش کاباعث ہے جبکہ دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث بیرونی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی مزید مشکل ہوجائیگی۔ انھوں نے کہاکہ حکومت اخراجات کا بوجھ عوام اور صنعتوں پر منتقل کرنے کے بجائے عوام اور صنعتوں کوریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کرے ورنہ سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔