کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکہ

اس دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں.

اس دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں. فوٹو: اے ایف پی

مقامی پولیس کے مطابق کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ اور فائرنگ ہوئی ہے،جس سے ریلوے ٹریک کے ڈیڑھ سے دو فٹ کے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔


اس دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں،جس میں ایک پولیس اہلاکار بھی شامل ہے،تاہم اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

حادثے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ لیکن نقصان کے باعث صبح 8 بجے جانے والی چمن ٹرین مؤخر کردی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story