جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز اور چینی یونیورسٹی کے اسپتال میں معاہدہ

دونوں ملک روایتی ادویات میں تعاون بڑھائیں گے،پاکستانی،چینی ماہرین کاخطاب


Staff Reporter March 29, 2019
 پروفیسراقبال چوہدری اورچین کے پروفیسرینگ سیجن نے معاہدے پردستخط کیے۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم اور چین کی ساوتھ ویسٹ میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہو گئے۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اورچین کی ساوتھ ویسٹ میڈیکل یونیورسٹی کے اسپتال کے درمیان بدھ کو ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان روائیتی ادویات کے شعبے کو نہ صرف فروغ دینا ہے بلکہ متعلقہ شْعبے میں تحقیقی و تعلیمی تعاون کو مذید فروغ دینا ہے۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری اور چینی ہم منصب پروفیسر ڈاکٹر ینگ سیجن نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے، تقریب میں چینی ماہرین سمیت بین الاقوامی مرکز کے دیگرآفیشل بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ان دنوں چین کا ایک اعلیٰ سات رکنی وفد پروفیسر ڈاکٹر ینگ سیجن کی قیادت میں بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے دورے پر ہے، اس وفد میں چن منگلی،لی سولین، ڈاکٹر شی ہویین، ڈاکٹر وینگ قیونگ، لویو زیوٹنگ اور لی بینگ شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں، دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے، اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے۔

اس موقع پر پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ بین الاقوامی باہمی تحقیقی تعاون سے دونوں ادارے روائیتی ادویات کے شعبے میں پیش رفت کرنے کے لیے یکساں مقاصد رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں