2 روزہ تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پھر مندی 67 ارب روپے ڈوب گئے
اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو ناکافی قرار دینے کی خبریں مندی کا سبب بنیں۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 2 روزہ تیزی جمعرات کو دم توڑگئی اورایک بار پھر مندی کے اثرات غالب ہوئے۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ماتحت ایشیا پیسیفک گروپ کی پاکستان کی جانب سے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو ناکافی قرار دینے کی خبروں اور ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کے علاوہ سیمنٹ و بینکنگ سیکٹر میں فروخت کی شدت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل 2 روزہ تیزی جمعرات کو دم توڑگئی اورایک بار پھر مندی کے اثرات غالب ہوئے جس سے انڈیکس کی 38900، 38800 اور38700پوائنٹس کی 3حدیں دوبارہ گرگئیں۔
کاروباری حجم بدھ کی نسبت 42اشاریہ 20فیصد کم رہا اور مجموعی طورپر13کروڑ21 لاکھ 50ہزار700حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 332 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 75کے بھاو میں اضافہ 243کے داموں میں کمی اور14کی قیمتوں میں استحکام رہا۔