عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی پر توجہ دے ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ کے اداروں کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک March 29, 2019
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشتگردی پر توجہ دینی چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پراجلاس سےخطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو کشمیر میں جاری مظالم اور ریاستی دہشتگردی پر توجہ دینی چاہیے، اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کوچند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کارنہیں بننا چاہیے، انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط اور مقبوضہ علاقوں کی حق خودارادیت کے انکار سے جنم لینے والی صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، قومی ایکشن پلان کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی مربوط اورجامع پالیسی بنائی گئی جب کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اوردیگر کارروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اورمضبوط بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں