مچھ سرچ آپریشن جاری مزید 4دہشت گرد ہلاک کوئٹہ میں درجنوں گرفتار
علاقہ پیر غیب میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا،10مشتبہ افراد گرفتار
بلوچستان کے علاقے مچھ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پیر کو دوسرے روز بھی جاری رہی جس کے دوران مزید 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پیر کو علاقہ پیر غیب میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، لیویز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن چند روز قبل بس سے اتار کر قتل کیے گئے 13 افراد کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آپریشن میں بھی6 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ادھر کوئٹہ میں مقامی قبائلی رہنما عنایت اللہ خلجی کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔دریں اثناء نیوکاہان کوئٹہ کو سیکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے کرکریک ڈاؤن کیا اور 3 درجن سے زائد افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق پیر کو علی الصباح 80گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل فورسز نے نیوکاہان کوئٹہ کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لیکر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔علاقہ مکینوں فورسز کی اس کارروائی پر شدید احتجاج کیا اور میڈیا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈی آئی جی آپریشن نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی کہ کوئٹہ میں مشتبہ مکانات کیخلاف پولیس اور ایف سی کا کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ دہشت گردوں نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں مکانات کرائے پر لے رکھے ہیں۔