توہین عدالت قانونی ماہرین کا عمران خان کو معافی مانگ لینے کا مشورہ

سپریم کورٹ سے تصادم کی راہ اپنانے کی بجائے غیرمشروط معافی مانگے، جواب تیار کرکے عدالت میں پیش کریں۔ آئینی ماہرین

سپریم کورٹ سے تصادم کی راہ اپنانے کی بجائے غیرمشروط معافی مانگے جانے پرمشتمل جواب تیار کرکے عدالت میں پیش کریں۔ آئینی ماہرین فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے توہین عدالت کیس میں ان کے وکیل حامدخان ایڈووکیٹ نے حتمی جواب کی تیاری کے لیے آئینی وقانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی۔


آئینی ماہرین نے حامدخان کومشورہ دیاہے کہ وہ سپریم کورٹ سے تصادم کی راہ اپنانے کی بجائے غیرمشروط معافی مانگے جانے پرمشتمل جواب تیار کرکے عدالت میں پیش کریں۔ حامدخان نے انھیں کہاہے کہ وہ عمران خان سے حتمی مشاورت کے بعدہی جواب تیار کریں گے اورعدالت میں جمع کرائیں گے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیاہے کہ یہ جواب 20اگست کے بعدسپریم کورٹ میں جمع کرادیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story