گوہررشید نے ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں حمائمہ پرتنقید کرنے والوں کے منہ بند کرادئیے

یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ فلم میں حمائمہ ملک اور گوہر رشید کے درمیان بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں


ویب ڈیسک March 29, 2019
فلم ’’مولاجٹ‘‘عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فوٹوفائل

نامورپاکستانی اداکار گوہر رشید نے فلم ''دی لیجنڈ آف مولاجٹ'' میں اداکارہ حمائمہ ملک کے بولڈ مناظرپرتنقید کرنے والوں کو خاموش کرا دیا۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ''دی لیجنڈ آف مولاجٹ'' کا انتظار فلمی حلقوں میں بے چینی سے کیا جارہا ہے۔ ریلیزسے قبل ہی فلم سے متعلق کئی باتیں گردش کررہی ہیں جب کہ فلم میں ماہرہ، فواد، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی اورگوہر رشید جیسی بڑی اسٹار کاسٹ نے بھی فلم کے حوالے سے لوگوں کا تجسس بڑھا دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمائمہ ملک''مولاجٹ''میں ماہرہ سے زیادہ خوبصورت

''دی لیجنڈ آف مولاجٹ'' کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی فلم کے کرداروں، اسکرپٹس، اداکاروں اور کہانی کے متعلق باتیں کی جارہی ہیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ فلم میں حمائمہ ملک اور گوہررشید کے درمیان بولڈ مناظر فلمائے گئے ہیں۔ گوہر رشید نے ان تمام افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمائمہ ملک فلم میں میری بہن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم ''دی لیجنڈ آف مولاجٹ'' عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں