یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کل منایا جائے گا

یوم آزادی کے موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔


Numainda Express August 13, 2013
یوم آزادی کے موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ فوٹو فائل

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کل 67 واں جشن آزادی روایتی جذبہ حب الوطنی اور جوش و خروش سے منایا جائے گا۔

اس ضمن میں پارلیمنٹ ہائوس اور سپریم کورٹ سمیت اہم سرکاری اورنجی عمارتوں کو قومی پرچم اور برقی قمقموں سے سجایاجارہاہے، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی جہاں وزیر اعظم نواز شریف پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے جبکہ مختلف سرکاری، نیم سرکاری اورتعلیمی اداروں، سیاسی جماعتوں، این جی اوز سمیت مختلف تنظیموں کی طرف سے تقریبات اور سیمینار ز کا انعقاد کیا جائے گا ۔دن کا آغازمساجد میں نماز فجر کے بعد قرآن خوانی اورخصوصی دعاؤں سے کیاجائے گا۔

اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ یوم آزادی کے موقع پر شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ وطن عزیز کی سا لمیت کیلیے قیمتی جانوں کا نذرا نہ پیش کرنے والوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں