علی رضا عابدی لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے

ایم کیو ایم محمود آباد کے مقامی رہنما خرم شہزاد نے علی رضا عابدی کو اپنے نام سے نئی فون سم خرید کر دی تھی


Numainda Express March 29, 2019
ایم کیو ایم محمود آباد کے مقامی رہنما خرم شہزاد نے علی رضا عابدی کو اپنے نام سے نئی فون سم خرید کر دی تھی فوٹو:فائل

ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ وہ لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی قتل کیس کی تفتیش میں ایم کیو ایم محمود آباد یوسی کے وائس چیئرمین خرم شہزاد پیش ہوئے۔

خرم شہزاد نے بیان دیا کہ علی رضا کے کہنے پر اپنے نام سے انہیں موبائل فون کی نئی سم خرید کر دی تھی، علی رضا کا کہنا تھا میرے نام پر نئی سم نہیں مل سکتی جس پر میں نے شارع فیصل پر واقع ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز سے نئی سم خرید کر انھیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا عابدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

تفتیشی حکام کے سوال پر کہ علی رضا عابدی لندن میں کیوں اور کس سے بات کرتے تھے، اس حوالے سے خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی حکام نے سراغ لگایا ہے کہ علی رضا عابدی آخری دنوں میں لندن کی کچھ شخصیات سے رابطے میں تھے اور ان کے بیرون ملک رابطوں کے حوالے سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں