
پاکستان سے جنگ کے خوف کے باعث بھارتی فوج گھبراہٹ میں دوست اور دشمن کی پہچان ہی کھو بیٹھی اورپاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران غلطی سے میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا۔
From Budgam crash site.
— Gal Jammu Di (@GalJammuDi) February 27, 2019
IAF's Mi-17 transport chopper crashes in J-K's #Budgam pic.twitter.com/TEdNhdRPc6
27 فروری کو پاکستان سے جھڑپ والے دن سری نگر کے قریب انڈین ایئرفورس کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گرا تھا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلے تو بھارتی ایئر فورس نے اس ہیلی کاپٹر کو تکنیکی حادثہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے
تاہم اب بھارتی حکام کی تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے گرنے سے تھوڑی دیر قبل بھارتی فضائی دفاعی نظام سے میزائل داغا گیا تھا اوروہی میزائل ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ بنا۔
میزائل فائرکرنے سے قبل شناخت کے نظام (آئی ایف ایف) سے معلوم کیا جاتا ہے کہ یہ دشمن کا جہاز ہے یا اپنا کوئی طیارہ ہے۔ اب بھارتی تحقیقاتی ادارے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ میزائل داغنے سے قبل آئی ایف ایف نظام فعال تھا یا نہیں اور کس جگہ غلطی سرزد ہوئی۔
#PakistanStrikesBack
— TAQADDUS ALI (@TAQADDUS12) February 27, 2019
Both (1) crash/capture site of Indian Pilot inside Pak administered Azad Kashmir & (2) crash site of Indian Helicopter IOK had Pakistan Zindabad & Jeevay Jeevay Pak slogans being chanted. Time for India to wake up & smell the coffee pic.twitter.com/RsIAEHcZLw
بھارتی میڈیا اکنامک ٹائمزنے انڈین ائرفورس کے باوثوق ذرائع سے بتایا کہ اگراس واقعے میں ثابت ہوگیا کہ اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تو ذمہ دار افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے گی۔
27 فروری کو پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ائر فورس کے 2 طیارے مار گرائے تھے جس کے علاوہ ایک بھارتی ہیلی کاپٹر بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرکر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر بھارتی ایئر فورس اپنے ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف رہی اور اسے حادثہ قرار دیتی رہی تھی، تاہم اب اس رپورٹ کے نتیجے میں بھارتی حکومت کے ایک اور جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات میں یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ فرینڈلی فائر سے اپنے اثاثوں کو بچانے کے متعدد حفاظتی اقدامات کیسے ناکام ہوگئے اور انہیں کیسے بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے کسی واقعے سے بچا جاسکے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ جس میزائل کے ذریعے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا وہ اسرائیلی ساختہ تھا، 27 فروری کی صبح ایل او سی پر پاک فضائیہ کے طیاروں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملتے ہی جموں و کشمیر میں فضائی دفاعی نظام الرٹ ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی میزائل کو بھی ایکٹویٹ کردیا گیا تھا۔
بھارتی فضائیہ کو پاکستانی مسلح ڈرونز کا بھی ڈر تھا کہ وہ بھارتی اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں، اب بھارت کی بدقسمتی کہ ایسے موقع پر اس کا ایک ہیلی کاپٹر بھی فضا میں موجود تھا اور ممکنہ طور پر بھارتی افواج کے نااہل اہلکاروں نے کم رفتار سے سفر کرتے اپنے ہیلی کاپٹر کو پاکستانی ڈرون سمجھ کر نشانہ بنایا۔
بھارتی ایئرفورس کا اعلیٰ افسر واقعے کی کورٹ آف انکوائری کررہا ہے اور بتایا گیا کہ پاک فوج سے صرف 10 منٹ کی جھڑپ کے دوران ہی یہ واقعہ پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز شدید دباؤ اور ہیجانی کیفیت میں تھا اور اسی دوران ان سے یہ سنگین غلطی سرزد ہوئی۔
اسی روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں بتایا تھا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دراندازی کرنے والے دو بھارتی طیارے مارگرائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور طیارہ گرنے کی بھی اطلاع ہے تاہم اسے پاک فضائیہ نے نہیں گرایا۔ بھارتی حکومت نے بھی اسی روز ہیلی کاپٹر کی تباہی کی تصدیق کردی تھی تاہم اسے محض ایک حادثہ قرار دیا گیا تھا۔
واقعے کے عینی شاہدین بتاتے ہیں کہ فضا میں ایک زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد دھویں کی لکیر چھوڑتا ہوا زمین پر آگرا جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس واقعے میں یقینا کوئی تباہ کن بیرونی عنصر کارفرما ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔