طالبان سے اپنی ضمانت پر مذاکرات نہیں کر سکتا فضل الرحمن

بھارت کو تنائو میں کمی کے لیے کو شش کرنی چاہیے، بھارتی میڈیا جنگی جنون کو ابھار رہاہے، فضل الرحمن


بھارت کو تنائو میں کمی کے لیے کو شش کرنی چاہیے، بھارتی میڈیا جنگی جنون کو ابھار رہاہے، فضل الرحمن فوٹو فائل

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضلالرحمٰن نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش اچھا اقدام ہے لیکن اس کے لیے ماحول بنانا حکومت کی ذمے داری ہے۔

مر کزی میڈیا سیل کے مطابق ملک سکندر خان ایڈووکیٹ ،مولانا میر محمد میرک، مولانا محمد امجد خان اور دیگر سے گفتگو کر تے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ طالبان کے اصل مذاکرات تو حکومت سے ہو سکتے ہیں حکومت پیشکش سے فائدہ اٹھائے، فضلالرحمٰن نے کہا کہ طالبان سے اپنی ضمانت پر مذاکرات نہیں کر سکتا، انھوں نے کہا بلوچستان سے لاشیں دوسرے صوبوں میں جانے سے نفرت بڑھے گی، انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے ذریعے ملک میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔

آئی این پی کے مطابق ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کو تنائو میں کمی کے لیے کو شش کرنی چاہیے، بھارتی میڈیا جنگی جنون کو ابھار رہاہے، ایل او سی پر تعینات پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں،لائن آف کنٹرول پر بڑھتے ہوئے تنائو پر تشویش ہے ،دونوں ممالک بالخصوص بھارت کو تنائو میں کمی کے لیے کو شش کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں