اوپن مارکیٹ میں ڈالر 142 روپے تک پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE:
اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 142 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 70 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 142 روپے تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 140 روپے 34 پیسے رہی تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر کی قدر میں 54 پیسے کا اضافے دیکھنے میں آیا اور ڈالر کی قیمت 140 روپے 83 پیسے کی سطح پر آگئی۔
Load Next Story