شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان

شہباز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس آجائیں گے، ذرائع

شہباز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس لوٹ آئیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان ہے۔

(ن) لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا آئندہ 3 روز میں برطانیہ روانگی کا امکان ہے، شہباز شریف کی لندن روانگی اتوار یا پیر کو متوقع ہے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کرکے وطن واپس آجائیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف برطانیہ میں قیام کے دوران صحت کے مسائل کے حوالے سے اپنے معالجین سے رابطہ کریں گے اور لندن میں اپنی نومولود پوتی اور بہو کی تیمار داری بھی کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا، تاہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story