سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا

سابق چیف جسٹس پاکستان کو یہ ایوارڈ انصاف کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا۔


ویب ڈیسک March 29, 2019
سابق چیف جسٹس پاکستان کو یہ ایوارڈ انصاف کو فروغ دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا۔

سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار جسٹس ایکسیلینس (آئی آئی جے ای) کی جانب سے نیدرلینڈز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ریٹارئرڈ) تصدیق حسین جیلانی کو انصاف کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سابق چیف جسٹس پاکستان کو یہ ایوارڈ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انصاف کو فروغ دینے سمیت مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر دیا گیا۔

سابق چیف جسٹس جسٹس (ریٹائرڈ) جیلانی نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان نے 2013 میں پشاور کے گرجا گھر میں ہونے والے حملے کا از خود نوٹس لیا تھا جس میں 83 افراد جاں بحق اور 140 سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ وہ انٹرنیشنل جسٹس ایکسیلینس کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

واضح رہے سابق چیف جسٹس جسٹس (ریٹارئرڈ) تصدق حسین جیلانی ان دنوں عالمی عدالت انصاف میں بطور ایڈہاک جج فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں