زرداری صدرنہ رہنے کے بعدسیاست میں حصہ لینگےاعتزاز

سوئس کیسزمیرٹ پربندہوئے ہیں،حکومت جومرضی کرلے بحال نہیں کراسکتی, اعتزاز

ن لیگ کی کسی بھی شعبے میں کامیابی دوربین سے بھی نظر نہیں آتی‘گفتگو فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹرچوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے صدرمملکت کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد سیاست میں حصہ لینے پرکوئی پابندی نہیں ہوگی۔

آنے والے دنوں میں پیپلزپارٹی مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے پالیسی تیارکی جائے گی،ن لیگ کی حکومت کی کسی بھی شعبے میں کا میابی دوربین سے بھی نظر نہیں آتی بلکہ دہشت گردی ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی سمیت تمام عوامی مسائل میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔لاہورمیں گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ آصف زرداری کیخلاف سوئس کیسزمیرٹ پربند ہوئے ہیں اورحکومت جومرضی کرلے وہ ان کیسز کودوبارہ بحال نہیں کراسکتی۔




ن لیگ اپنے ناکامیوں سے پر پردہ ڈالنے کیلیے کیسزکی بحالی کی باتیں کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئین کے تحت آصف علی زرداری کے صدر مملکت کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد سیاست میں بھر پور حصہ لیں گے اور پیپلزپارٹی کومزید مضبوط اورفعال بنایا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story