تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات بہتر ہوجائیں گے وزیر خزانہ
ملک خطرناک حالات سے باہر نکل آیا قوم پریشان نہ ہو، اسد عمر
ATHENS:
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات بہتر ہوجائیں گے۔
لاہور میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک خطر ناک حالات سے باہر نکل آیا ہے اب قوم کو پریشانی کی ضرورت نہیں، آنے والے دنوں میں پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں، تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تیل و گیس کے ایشیا کے سب سے بڑے ذخائر پر قوم کو خوشخبری دوں گا، وزیراعظم
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا اس وقت صرف پنجاب کا خزانہ ہی خالی نہیں پورا پاکستان کا خزانہ ہی خالی ہے، تاہم پاکستان میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مستقبل عدالت ہی طے کریگی، پاکستان میں کرپٹ افراد جو بھی سب کا احتساب ہونا چاہیے، گزشتہ ادوار میں حکومتوں نےقومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا اور کسی نے عوام کا نہ سوچا۔