نیب کا پیپلز پارٹی رہنما غلام قادر پلیجو کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے 3 مئی تک مہلت دے دی


Staff Reporter March 29, 2019
سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے 3 مئی تک مہلت دے دی۔ فوٹوفائل

ISLAMABAD: نیب نے پیپلز پارٹی رہنما غلام قادر پلیجو کے خلاف غیر قانونی اثاثہ بنانے سے متعلق تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما غلام قادر پلیجوکے خلاف غیر قانونی اثاثہ بنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب نے غلام قادر پلیجو کے خلاف تحقیقات بند کرنے کے فیصلے سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

تفتیشی افسر نیب نے بتایا کہ دوران تحقیقات غلام قادر پلیجو کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے شواہد نہیں ملے۔ انکوائری بند کرنے کے لیے اسلام آباد ہیڈ آفس کو سفارش بھجوادی ہے۔ عدالت نے نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے 3 مئی تک مہلت دے دی۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ غلام قادر پلیجو کے خلاف گزشتہ 2 سال سے انکوائری کی جارہی ہے تاہم ان کے خلاف اب تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں