سفارشات مسترد3 دواسازفیکٹریوں کولائسنس جاری

چیئرمین نے اثرورسوخ پر لائسنس جاری کیے،ڈرگ لائنسنگ بورڈ اجلاس غیرقانونی تھا، ذرائع


Jahangir Minhas August 13, 2013
چیئرمین نے اثرورسوخ پر لائسنس جاری کیے،ڈرگ لائنسنگ بورڈ اجلاس غیرقانونی تھا، ذرائع. فوٹو فائل

KARACHI: چیئرمین سینٹرل ڈرگ لائنسنگ بورڈنے ذاتی اثرورسوخ کے باعث ڈرگ انسپکٹرکی سفارشات کومستردکرتے ہوئے3 دوا ساز فیکٹریوں کو دوائیں بنانے کے لائسنس جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے کراچی کی3 فیکٹریوں کو 6 ماہ قبل غیر معیاری دوائیں بنانے پربندکرنے کے احکام جاری کیے گئے تھے لیکن گزشتہ دنوں ڈرگ پرائسنگ بورڈکے اجلاس میںتینوں فیکٹریوںکودوبارہ لائسنس جاری کردیے گئے حالانکہ ڈرگ پرائسنگ بورڈکاطلب کیاگیااجلاس غیرقانونی تھا، ذرائع کاکہناہے کہ چیئرمین سینٹرل ڈرگ لائسننگ بورڈشیخ فقیرمحمدنے قوانین میں ترامیم کیے بغیرخود ہی اجلاس بلالیاتھا۔



ذرائع کے مطابق مذکورہ تینوںفیکٹریوں میں انتہائی حساس نوعیت کی دوائیں تیارکی جارہی ہیں،ان میں دمے، جوڑوں کے درد اور معدے کے امراض کے علاج کے لیے دوائیں شامل ہیں۔ان فیکٹریوں کو پابندی کی حامل دوائوں کے لائسنس جاری کرنے کے عمل کو عدالت میں بھی چیلنج کیاجا رہاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |