بجلی مہنگی کرنے پرقومی اسمبلی سے واک آئوٹ کرینگےخورشید شاہ

دہشتگردی اورکنٹرول لائن پرکشیدگی کی صورتحال پرایوان میںبھرپورآواز اٹھائینگے ، اپوزیشن لیڈر


INP August 13, 2013
تحریک انصاف سے مشاورت کرینگے تاکہ مسائل اجاگرکرنے کیلیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرسکیں فوٹو: فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے،دہشت گردی کے واقعات اور لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی فوجوں کے درمیان کشیدگی سے پیدا ہونیوالی صورتحال پرایوان میں اپوزیشن بھرپورآواز اٹھائے گی۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایوان سے واک آئوٹ بھی کیا جائے گا۔ وہ پیرکوسکھر سے آئی این پی سے ٹیلی فون پربات چیت کررہے تھے۔



انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی سے بھی مشاورت کی جائے گی تاکہ دوبڑی اپوزیشن جماعتیں عوام کے مسائل کواجاگرکرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں