کابینہ میں توسیع رکن قومی اسمبلی اعجاز شاہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر

صدرمملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی۔


ویب ڈیسک March 29, 2019
صدرمملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی۔

حکومت نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ننکانہ صاحب سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور مقرر کردیا جس کی باضابطہ منظوری صدر مملکت عارف علوی نے دی۔

سیکریٹری کابینہ ڈویژن نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی سمری وزیراعظم عمران خان کو ارسال کی جسے وزیراعظم نے منظوری کے لیے صدر مملکت عارف علوی کو بھیج دیا اور بعد ازاں صدر مملکت نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دے دی۔



وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دی۔

دوسری جانب پیپلزپارٹٰی نے بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کی بطور وفاقی وزیرتعیناتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے قتل کے ملزم کوعمران خان نے وزیربنادیا۔

واضح رہے بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ 2004 سے 2008 تک انٹیلی جینس بیورو کے سربراہ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں