سی این جی شعبے کی سپلائی بڑھانے کی کوشش کرینگے شاہد خاقان

گیس کمپنیوں کے بجائے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی. شاہد خاقان


Numainda Express August 13, 2013
گیس کمپنیوں کے بجائے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی. شاہد خاقان . فوٹو فائل

وفاقی وزیرپٹرولیم و قدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کا بحران حل کرنے کے لیے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے ایل این جی درآمد کرنے کے منصوبے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔

سی این جی مالکان کوگیس کا کوٹا فراہم کرنے،گیس کی چوری اور غلط استعمال روکنے، اووربلنگ کی شکایات کے ازالے کے لیے گیس کمپنیوں کے بجائے تھرڈ پارٹی کی خدمات حاصل کرنے اورڈبل ٹیکسیشن سے نجات دلوانے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پیر کو چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ اور مرکزی چئیرمین عابد حیات کی قیادت میںایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔



سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے وفد سے گیس کے نئے لوڈ شیڈنگ شیڈول کے لیے تجاویز طلب کیں اور تمام قابل عمل مطالبات منظور کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔ قبل ازیں غیاث پراچہ نے وفاقی وزیرکو سی این جی شعبے کو درپیش مسائل پربریفنگ دی جس میںسندھ اور پنجاب میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے کامطالبہ اوگرا و گیس کمپنیوں سے متعلقہ مسائل اور ٹیکسیشن کے امورشامل تھے ۔ انھوں نے کہاکہ گیس چوری، غلط استعمال روکنے سے توانائی بحران میں25 فیصد کمی آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |