متحدہ کے تحت یوم آزادی قومی جذبے سے منایا جائیگا

آج شب جناح گرائونڈ میں میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا، رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ


Express Desk August 13, 2013
یوم آزادی کی صبح سیکٹر اور زون کی سطح کے دفاتر میں پرچم کشائی اور تقریبات منعقد ہونگی ۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پاکستان کا 66 واں یوم آزادی قومی جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ پیر کو رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ یوم آزادی کے حوالے سے چوراہوں اور عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجایا جائے گا، منگل 13 اگست کی شب 12 بجے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور تمام سیکٹر اور زون کی سطح کے دفاتر میں قومی ترانے پڑھے جائیں گے اور جشن آزادی کے سلسلے میں تقریبات منعقد کی جائیں گی اور علاقائی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔



رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں منگل کی شب جناح گرائونڈ عزیز آباد میں میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں فنکار ملی نغمے پیش کریں گے۔ یوم آزادی کے موقع پر بدھ 14 اگست کی صبح ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور تمام سیکٹر اور زون کی سطح کے دفاتر پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی اور ملکی سلامتی، امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی کیلیے دعائیں کی جائیں گی۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان و عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم آزادی قومی جذبے کے ساتھ منائیں اور اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |