11کروڑ کی خوردبردسول اسپتال سکھرکاسابق ایم ایس معطل

کراچی میں انسداد پولیو مہم چلانے پررضاکاروں کو دھمکیوں کا اویس مظفر نے نوٹس لے لیا


Staff Reporter August 13, 2013
کراچی میں انسداد پولیو مہم چلانے پررضاکاروں کو دھمکیوں کا اویس مظفر نے نوٹس لے لیا. فوٹو: فائل

صوبائی وزیرصحت سیداویس مظفر نے گڈاپ ٹاؤن میںایک سالہ بچی کے پولیووائرس سے متاثر ہونے کے انکشاف پرسیکریٹری صحت سے جواب طلب کرلیاگیا۔

سکھرسول اسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹرذوالفقارسیال کی سرکاری خزانے میںخوربردکی اطلاع کے بعد معطلی کے احکام جاری کردیے، صوبائی وزیر نے کراچی میں ہنگامی بنیادوں پر ڈنگی وائرس سے بچاؤکی خصوصی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر صحت اویس مظفر نے محکمہ صحت کے اجلاس میںگڈاپ ٹاؤن میں ایک سالہ بچی ثنا کوپولیو ویکیسین کی خوراک پلانے کے باوجود پولیووائرس سے متاثر ہونے کے انکشاف پر سیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی اورکہاکہ واقعے کی انکوائری کی جائے کہ بچی کو پولیو وائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک پلائی گئی تھی یا نہیں، وزیر صحت نے کراچی میں انسداد پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کودھمکیوں کا بھی سخت نوٹس لیا اور سیکریٹری صحت کو ہدایت دی کہ دھمکیوں کے حوالے سے رپورٹ محکمہ میں پیش کی جائے۔



تاکہ 19اگست سے شروع کی جانے والی مہم کے دوران حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجاسکے، وزیر صحت سکھر سول اسپتال کے سابق ایم ایس اور اگلی تعیناتی کے منتظرڈاکٹرذوالفقارسیال کی معطلی کے احکام جاری کیے ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے دورمیں من پسند فرم کو11کروڑ روپے کی ایم آرآئی مشین کی خریداری کا ٹھیکہ دیدیاتھا جون میں11کروڑ روپے کی ادائیگی کردی گئی لیکن مشین ابھی تک اسپتال میں نہیں لائی جاسکی۔ وزیر صحت کو بتایاگیا کہ ٹینڈراپریل میں جاری کیاگیاتھا اورجون میں مشین لیے بغیر مذکورہ پارٹی کوادائیگی کردی گئی تھی۔ وزیر صحت نے کراچی میں ڈنگی وائرس کی شدت کا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پرجراثیم کش ادویہ کی اسپرے مہم شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے افسران پر واضح کیا کہ اسپتالوں میں پرچیزنگ کی ازسرنو جانچ پڑتال کی جائے گی اور ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں