شوکت خانم اسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ کیلیے شہریارمنور اور مایا علی میدان میں

شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے لئے فنڈ جمع کرنے کی تقریب فرانس، سوئیڈن اور ناروے میں ہوگی


ویب ڈیسک March 29, 2019
شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے لئے فنڈ جمع کرنے کی تقریب فرانس، سوئیڈن اور ناروے میں ہوگی۔ فوٹو: فائل

پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج فراہم کرنے والے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کی کراچی میں بننے والے اسپتال کے فنڈ کے لئے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ مایا علی میدان میں آگئے ہیں جوکہ مختلف ممالک میں جا کر فنڈ جمع کریں گے۔

عمران خان کی کاوشوں سے قائم ہونے والا شوکت خانم میوریل کینسر اسپتال اور تحقیقی ادارہ پاکستان میں غریبوں کے لئے مفت کینسر کا علاج کرنے والا سب سے بڑا اسپتال ہے جوکہ ایک مستند خیراتی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔ 1994 میں قائم ہونے والا یہ ادارہ اب تک کینسر میں مبتلا لاکھوں غریب لوگوں کا مفت علاج کر چکا ہے۔

ادارے کی مالی امداد کے لئے عمران خان ابتداء سے اب تلک فنڈ ریزنگ بھی کرتے رہیں ہیں جب کہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کی بنیاد رکھنے سے قبل چندہ جمع کرنے کے لئے عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد نصرت فتح علی خان ،بالی ووڈ لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن اور ہالی ووڈ اداکار میک جیگر جیسی مقبول ترین شخصیات بھی اسپتال کے لئے تقریبات میں شریک ہو چکے ہیں۔



شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال لاہور کی کامیابی کے بعد دوسرا اسپتال پشاور میں بھی قائم کیا گیا اور اب کراچی میں بھی قائم کیا جارہا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شوبز اداکار میدان میں آگئے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bvi19Xcldjj/"]

معروف اداکارہ مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ میں خوش دلی سی یہ بات بتا رہی ہوں کہ میں شوکت خانم کینسر اسپتال کراچی کے لئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے آرہی ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں کینسر جیسے اس موذی مرض کو بہت قریب سے دیکھ چکی ہوں اس لئے میں اُن لوگوں کا درد محسوس کر سکتی ہوں جو اس مرض کا شکار ہیں۔

مایا نے یہ بھی کہا کہ ہم تیسرے شوکت خانم کینسر اسپتال کی کراچی میں بنیاد رکھنے جا رہے ہیں جس کے لئے ہمیں آپ لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BvjFaCtl1Wi/"]

دوسری جانب اداکارہ شہریار منور صدیقی نے بھی ویڈیو کے ذریعے پیغام دیا کہ میں بھی اپریل میں شوکت خانم کراچی اسپتال کے لئے فرانس ،سوئیڈن اور ناروے آرہا ہوں۔ اور اس اسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنا میرے دل کے بہت ہی قریب ترین عمل ہے۔



واضح رہے کہ شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کراچی کے فنڈز کے لئے فرانس کی تاریخی جگہ پیرس میں ہونے والی تقریب 5 اپریل کو اور دوسری تقریب سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 6 اپریل کو ہوگی جب کہ تیسری تقریب ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں 7 اپریل کو منعقد ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں