نواز بھی زرداری کے راستے پر چل پڑے منور حسن

حکومت طالبان کی پیشکش کامثبت جواب دے، امریکی آشیرباد سے اے پی سی قبول نہیں


Numainda Express August 13, 2013
افغانستان میں حالات کے بہتر ہونے تک پاکستان میں امن ناممکن ہے، عید ملن سے خطاب۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا کہ نوازشریف بھی صدر زرداری کے راستے پر چل رہے ہیں۔

انتخابات میں کیے وعدوں سے منحرف ہوگئے، مہنگائی اور معاشی بحران سیاسی بحران میں تبدیل ہوسکتا ہے جبکہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں میں نفرت، مایوسی اور بے چینی بڑھ گئی اور پھر عوام کے طوفان کے سامنے بند باندھا مشکل ہو جائے گا، حکومت کو چاہیے کہ پالیسیوں کودرست کرے۔ پشاور نشترہال میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ حکومت کو طالبان سے بلا تاخیر مذاکرات کی پیشکش کامثبت جواب دینا چاہیے۔ نوازشریف نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر تک نہیں کیا جو شرمناک ہے۔



لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ امریکی آشیر باد سے اے پی سی اور مذاکرات کسی صورت قبول نہیں۔ منورحسن نے کہا کہ دوحا میں امریکا طالبان کو غلط راہوں پر دھکیل دینے کی وجہ سے طالبان نے دفتربند کردیا۔ مرکز دہشت گردی کوسنجیدہ نہیں لے رہا،افغانستان میں حالات کے بہتر ہونے تک پاکستان میں امن ناممکن ہے۔ امریکا دوحا میں طالبان سے مذاکرات کررہا ہے لیکن ہمارے ملک میں اس کی مخالفت کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |