امریکا اور افغانستان کے درمیان فوجوں کی موجودگی کا معاہدہ طے پا گیا

معاہدے کے تحت 2014ء میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھی غیر ملکی فوج کو افغانستان میں موجودگی کی اجازت دے دی گئی


Online August 13, 2013
معاہدے کے مطابق امکان ہے کہ 9 ہزار امریکی اور 6 ہزار اتحادی فوجی کابل میں ہی رہیں گے، امریکی اخبار کی رپورٹ۔ فوٹو اے ایف پی

امریکا اور افغانستان 2014ء میں کابل سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد فوجی موجودگی کے بارے میں معاہدہ طے پاگیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ڈیلی نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی اور اتحادی کمانڈو میرین جنرل جوزف ڈیونفورڈ نے بتایا کہ افغانستان اور امریکا کے درمیان اسٹرٹیجک معاہدے دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت 2014ء میں اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھی غیر ملکی فوج کو افغانستان میں موجودگی کی اجازت دی گئی ہے۔



معاہدے میں اگرچہ ملک موجود رہنے والے فوجیوں کی تعداد بارے واضح نہیں کیا گیا تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے 9000 امریکی فوجی اور 6 ہزار اتحادی فوجی کابل میں موجود رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں