3 دن بعد بھی نواز شریف کے علاج کے معاملے پر پیش رفت نہ ہوسکی

3 روز کے دوران نواز شریف نے صرف ڈیڑھ گھنٹہ اسپتال میں گزارا، ذرائع

مریم نواز نے بھی ٹویٹر پر نواز شریف کی صحت پر بات کرنے سے گریزاں ہیں فوٹو: فائل

لاہور:
ضمانت پر رہا ہونے کے 3 دن بعد بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کےلیے ضمانت پر رہا کیا ہے تاہم 3 دن گزر جانے کے بعد بھی ان کے علاج کے معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔


نواز شریف کے اہل خانہ اور ان کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواٍز شریف کو دل اور گردے کی بیماریاں لاحق ہیں، مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کے گردوں کا مرض اسٹیج تھری پر ہے لیکن گزشتہ 3 روز کے دوران انہوں نے صرف ڈیڑھ گھنٹہ اسپتال میں گزارا۔

مریم نواز چند روز قبل تک اپنے والد کی صحت سے متعلق ٹوئٹر پر آگاہ کرتی رہتی تھیں تاہم ضمانت پر رہائی کے بعد وہ اس سلسلے میں پر بات کرنے سے گریزاں ہیں جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کی صحت پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔
Load Next Story