نواز شریف کو 4 روز بعد بھی اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا فواد چوہدری

نواز شریف کیلئے آسان راستہ پلی بارگین ہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 30, 2019
نواز شریف کیلئے آسان راستہ پلی بارگین ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو نیب کیسز میں پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں 4 روز بعد بھی اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے نواز شریف کی بیماری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن تاحال انہیں اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا، کیا نواز شریف کا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کے علاج کیلئے وہ آخری ہفتے کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

وزیر اطلاعات نے کہا کہ میرا پھر نواز شریف کو مشورہ ہے کہ پلی بارگین آسان راستہ ہے، یہ حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے، اس قوم نے تین بار آپ کو عزت دی قوم کا پیسہ اسے واپس کردیں۔



واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں