بھکر میں بس نے اسکول رکشے کو کچل دیا 6 طالبات سمیت 7 جاں بحق
9 ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس جارہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر بس نے رکشے کو ٹکر ماردی
جھنگ روڈ پر مسافر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اسکول کی 6 طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔
بھکر میں 9 ویں جماعت کی طالبات امتحان دے کر واپس اپنے گاؤں جارہی تھیں کہ جھنگ روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس ان کے رکشے پر چڑھ دوڑی۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور 5 طالبات موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ایک زخمی طالبہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔ رکشہ اس بری طرح کچلا گیا کہ اس کی باڈی کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا۔ اس موقع پر المناک مناظر دیکھے گئے اور بچیوں کی کتابیں ان ہی کے خون میں ڈوبی پڑی تھیں۔
جائے حادثہ پر بڑی تعداد میں شہری جمع ہوگئے اور معصوم بچیوں کی ہلاکت پر ان میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ مشتعل افراد نے بس کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ہجوم کو قابو کیا۔
مشتعل افراد نے واقعے کے خلاف اور ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف جھنگ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی۔