وزیراعظم کوتوہین عدالت نوٹس کی سماعت کل ہوگی

جسٹس کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس سنے گا،چیف جسٹس کراچی میںمقدمات سنیں گے


Numainda Express August 26, 2012
جسٹس کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کیس سنے گا،چیف جسٹس کراچی میںمقدمات سنیں گے۔ فوٹو:فائل

اگلے ہفتے کیلیے سپریم کورٹ کے روسٹر میں تبدیلی کر دی گئی ، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اگلے ہفتے کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔جسٹس ناصر الملک اور جسٹس طارق پرویز پر مشتمل بینچ پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا ۔

چیف جسٹس نے اگلے ہفتے سپریم کورٹ میں زیر التوامقدمات کی سماعت کیلیے چھ بینچ تشکیل دے دیے ہیں ۔پانچ رکنی خصوصی بینچ سمیت تین بینچ اسلام آباد پرنسپل سیٹ ،دوکراچی اور ایک پشاور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل بینچ27اگست سے31اگست تک کراچی میںرہے گا ۔جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس اعجاز احمد چوہدری،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل پانچ رکنی بینچ پیرکو وزیر اعظم کے خلاف این آر او عملدرآمدکیس میں اظہار وجوہ کے نوٹس کا معاملہ سنے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |