شعیب ملک کی پانچویں ون ڈے میچ میں شرکت بھی مشکوک

چوتھے ون ڈے میں ٹیم کی قیادت عماد وسیم کے سپرد کی گئی تھی۔


Saleem Khaliq March 30, 2019
چوتھے ون ڈے میں ٹیم کی قیادت عماد وسیم کے سپرد کی گئی تھی۔

شعیب ملک کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔

ٹیم ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر کی پسلیوں میں تکلیف ابھی تک برقرار ہے، فزیو اس وقت ہوٹل میں ان کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، ٹیم سیریز کے چاروں میچز ہار چکی اور ورلڈکپ قریب ہے ایسے میں انھیں اتوار کو ہونے والے پانچویں ون ڈے میں بھی آرام کرایا جاسکتا ہے مگر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ پسلیوں پر رگڑ لگ جانے کے بعد زخم کی علامت برقرار رہنے پر شعیب ملک کو چوتھے ون ڈے کے لیے میدان میں اتارنے سے گریز کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت عماد وسیم کے سپرد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں