نائیجیریا میں شدت پسندوں کا مسجد پر حملہ 44 افراد جاں بحق

حملہ آورممكنہ طورپر اسلامی شدت پسند تنظیم سے تعلق ركھنے والے مسلح افرادتھے جوحکومت کیخلاف برسرپیکار ہیں،حکومتی عہدیدار


APP/ August 13, 2013
حملہ آورممكنہ طور پر اسلامی شدت پسند تنظیم سے تعلق ركھنےوالےمسلح افراد تھے جوحکومت کیخلاف برسرپیکارہیں،حکومتی عہدیدار فوٹو: اے ایف پی/فائل

نائیجیریا میں شدت پسندوں کے مسجد پر حملے کے نتییجے میں 44 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔

نائیجیریا كے شمال مشرق میں كونڈوگا نامی علاقے میں واقع مسجد میں شدت پسندوں نے گھس كر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ كردی جس كے نتیجے میں 44 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے۔ حكومتی عہدیدار كا كہنا ہے كہ حملہ آور ممكنہ طور پر اسلامی شدت پسند تنظیم سے تعلق ركھنے والے مسلح افراد تھے جو حکومت کے خلاف برسر پیکار ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |