بھارتی ریاست ہریانہ میں ’’لکشمی‘‘ نامی بھینس 25 لاکھ روپے میں فروخت

میں نے اس بھینس کو ڈھائی لاکھ روپے میں خریدا تھا جب کہ یہ بھینس ایک دن میں 28 لیٹر دودھ دیتی ہے، کپور سنگھ


ویب ڈیسک August 13, 2013
میں اس بھینس کے ساتھ آئندہ برس آندھرا پردیش میں بہترین مویشی کے مقابلے میں حصہ لوں گا جہاں جیتنے والے کو ایک کلو سونا دیا جاتا ہے، لکشمی کا نیا مالک فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہریانہ میں ''لکشمی'' نامی بھینس کو 41 ہزار امریکی ڈالر یعنی 25 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ہریانہ کے کسان کپور سنگھ نے بتایا کہ اس نے اپنی بھینس جس کا نام ''لکشمی'' ہے اس کو آندھرا پردیش کے کسان کو 25 لاکھ روپے میں فروخت کیا، کپور سنگھ کے مطابق اس نے اس بھینس کو ڈھائی لاکھ روپے میں خریدا تھا جب کہ یہ بھینس ایک دن میں 28 لیٹر دودھ دیتی ہے جس کے باعث وہ کئی انعامات بھی جیت چکا ہے۔

کپور سنگھ نے کہا کہ لکشمی کے نئے مالک نے انہیں گزشتہ سال 19 لاکھ روپے کی پیش کش کی تھی جوانہوں نے ٹھکرا دی تھی۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ ان پیسوں سے اپنی بیٹی کی شادی کرے گا۔

دوسری جانب لکشمی کے نئے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس بھینس کے ساتھ آئندہ برس آندھرا پردیش میں بہترین مویشی کے مقابلے میں حصہ لے گا جہاں جیتنے والے کو ایک کلو سونا دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں زیادہ دودھ دینے والی بھینسوں کی قیمت انتہائی زیادہ ہوتی ہے اور وہ ایک لاکھ سے 25 لاکھ کے درمیان فروخت ہوجاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |