پاکستان ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں براہ راست شرکت سے روک دیا گیا
پاکستان میں عارف حسن کی ہی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے ) کو مانتے ہیں، کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ
FAISALABAD:
کامن ویلتھ گیمز کی انتظامیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں براہ راست شرکت سے روک دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کامن ویلتھ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عارف حسن کی ہی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے ) کو مانتے ہیں اور ان ہی کی منظوری کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم گیمز میں شرکت کر سکے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈکا کہنا ہے کہ اکرم ساہی کی سربراہی میں کام کرنے والی پی اواے ہی حقیقی اور قانونی ایسوسی ایشن ہے جب کہ عارف حسن کی سربراہی میں کام کرنے والی پی او اے غیر قانونی ہے،اس سے قبل کھیلوں کی عالمی تنظیم آئی او سی نے بھی عارف حسن کی پی او اے کو ہی اپنی نمائندہ تنظیم قرار دیا تھا۔