مری کے پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اس نئی درس گاہ کا نام کوہسار یونیورسٹی مری تجویز کیا گیا ہے


ویب ڈیسک March 30, 2019
ڈپٹی کمشنر علی رندھاوا کی سربراہی میں پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا (فوٹو: فائل)

ملکہ کوہسار کے مکینوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ مری کے پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی علی رندھاوا کی سربراہی میں پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں انتظامیہ اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں طویل غورو خوض اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد مری کے پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب ہاؤس 86 کنال پر محیط ہے اور اب مری کے رہائشیوں کے لیے یہاں یونیورسٹی بنائی جائے گی جب کہ ضرورت پڑنے پر مری بروری کی اراضی کو بھی یونیورسٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔

علی رندھاوا نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر پنجاب ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جا رہا ہےاور اس نئی درس گاہ کا نام کوہسار یونیورسٹی مری تجویز کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |