بی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ میں ملوث 9 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگ سکتی ہے آئی سی سی

بنگلادیش ٹیم کےسابق کپتان محمداشرفل سمیت 9 کھلاڑیوں پرمیچ فکسنگ جبکہ ان میں سے2کھلاڑیوں پرضابطےکی خلاف ورزی کاالزام ہے


ویب ڈیسک August 13, 2013
لیگ میں گزشتہ برس کی فاتح ٹیم ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، آئی سی سی رپورٹ فوٹو: رائٹرز/فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دوران میچ فکسنگ کے الزامات میں ملوث 9 کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگ سکتی ہے۔

آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اشرفل سمیت 9 کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کا جبکہ ان میں سے 2 کھلاڑیوں پر ضابطے کی خلاف ورزی کا الزام ہے کیونکہ انہوں نے بکیز کے رابطہ کرنے پر حکام کو آگاہ نہیں کیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لیگ میں گزشتہ برس کی فاتح ٹیم ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو 5 سال سے لے کر تاحیات پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ حکام کو آگاہ نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر ایک سے 5 سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے پاس اعتراف جرم یا خود کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے 14 دن کا وقت ہے تاہم تمام کھلاڑی تحقیقات مکمل ہونے تک بدستور معطل رہیں گے۔

واضح رہے کہ ڈھاکا گلیڈی ایٹرز میں قومی کرکٹ ٹیم کے شاہد آفریدی، عمران نذیر، سعید اجمل، اظہر محمود اور رانا نوید الحسن بھی شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔