چاند پر پہلا قدم رکھنے والا خلا نوردنیل آر م اسٹرانگ چل بسا

وہ 8 دن 14 گھنٹے اور 12 منٹ چاند پررہے


Express Desk August 26, 2012
وہ 8 دن 14 گھنٹے اور 12 منٹ چاند پررہے فوٹو: فائل

SUKKUR: چاندپرقدم رکھنے والے پہلے خلاباز نیل آرم اسٹرانگ 82 برس کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں ۔نیل آرم اسٹرانگ 5 اگست 1930کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپالو 11کی کمان کرتے ہوئے 20 جولائی 1969 کوچاند پرقدم رکھ کرایک نئی تاریخ رقم کی تھی۔

وہ 8 دن 14 گھنٹے اور 12 منٹ چاند پررہے۔ نیل آرم اسٹرانگ عارضہ قلب میں مبتلاتھے اور تین ہفتے قبل ہی ان کا دل کا آپریشن ہوا تھا۔ خلاباز بننے سے قبل وہ امریکی بحریہ سے وابستہ تھے اورانھوں نے کوریا کی جنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔ آرم اسٹرانگ کو صدر رچرڈ نکسن نے صدارتی میڈل برائے آزادی، جمی کارٹر نے کانگریشنل اسپیس میڈل آف آنر دیا۔ انھیں تین سال قبل کانگریشنل گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |