پاکستان نے بھارت میں سفارتی عملہ کم کرنے پر غور شروع کردیا بھارتی اخبار

پاکستان نے مغربی سرحد پر فوجیوں میں کمی کرکے مشرقی سرحدوں پر تعیناتی شروع کردی، بھارتی اخبار


ویب ڈیسک August 13, 2013
دفتر خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کوباضابطہ طورپرسفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کی تجویزپیش کردی ہے، بھارتی اخبار فوٹو: فائل

پاکستان نے فول پروف سیکیورٹی نہ دینے پربھارت میں موجود سفارتی عملہ کم کرنے پرغورشروع کردیا جب کہ مشرقی سرحدوں پرفوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

ایک بھارتی روزنامے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں موجود سفارتی عملے کی سیکیورٹی پرشدیدتحفظات کااظہارکیا ہے اورعندیہ دیا ہے کہ بھارت نے ہائی کمیشن کوفول پروف سیکیورٹی فراہم نہ کی توسفارتی عملے میں کمی کردی جائے گی ، جس سے امن کوششوں کودھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اخبارکےمطابق دفتر خارجہ نے وزیراعظم نوازشریف کوباضابطہ طورپرسفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کی تجویزپیش کردی ہے،اخبارنے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پاکستان نے سرحدی کشیدگی کی وجہ سے مغربی سرحدوں سے فوجی دستوں کو مشرقی سرحدوں پرمنتقل کرنے پرغورشروع کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔