کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کی شادی آفتاب سے کرنے میں ہزاربارسوچے گا وویک اوبرائے

میں آفتاب کیلئےکافی فکرمند ہوں کیونکہ جو بھی لڑکی فلم "گرینڈمستی" دیکھے گی ضرور آفتاب سےشادی کرنےسے ہچکچائے...


ویب ڈیسک August 13, 2013
میں اور رتیش دیشمکھ حقیقی زندگی میں بھی شادی شدہ ہیں مگر آفتاب ابھی غیرشادی شدہ ہے، وویک فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکاری وویک اوبرائے نے کہا ہے کہ کوئی بھی باپ اپنی بیٹی کی شادی آفتاب شیو دیسانی سے کرنے کے بارے میں ہزار بار سوچے گا۔

فلم "مستی" کے سیکوئل "گرینڈ مستی" میں کام کرنے کے بعد بالی ووڈ اسٹار وویک اوبرائے اپنے ساتھی اداکار آفتاب شیوداسانی کے لیے انتہائی فکر مند ہو گئے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ انہیں ڈر ہے کہ فلم دیکھنے کے بعد کوئی بھی لڑکی آفتاب کے ساتھ شادی کرنے میں ہچکچائے گی۔

وویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ فلم میں کام کرنے کی وجہ سے انہیں اور رتیش دیشمکھ کو تو کوئی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ دونوں اپنی حقیقی زندگی میں بھی شادی شدہ ہیں، مگر میں آفتاب کے لیے کافی فکر مند ہوں کیونکہ جو بھی لڑکی فلم "گرینڈمستی" دیکھے گی ضرور آفتاب سے شادی کرنے سے ہچکچائے گی اور کوئی بھی ایسا شخص جو بیٹی کا باپ بھی ہو وہ بھی اپنی بیٹی کا رشتہ آفتاب سے کرنے میں ہزاربار سوچے گا۔

واضح رہے کہ ہدایت کار اندرہ کمار کی فلم "گرینڈ مستی" 3 شادی شدہ مردوں کی ایک مزاحیہ کہانی ہے جو کہ 3 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔