وزیراعظم نے لاہور سے کراچی تک نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین ’’جناح ایکسپریس‘‘ کا افتتاح کردیا

ریل سے عام آدمی سفر کرتا ہے اس کوبہتر کرنا ہوگا جس سے سڑ کوں پر سے رش کم ہوگا، وزیراعظم

ریل سے عام آدمی سفر کرتا ہے اس کوبہتر کرنا ہوگا جس سے سڑ کوں پر سے رش کم ہوگا، وزیراعظم ۔ فوٹو : پی آئی ڈی

وزیراعظم عمران خان نے لاہور سے کراچی تک نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین ''جناح ایکسپریس'' کا افتتاح کردیا۔

لاہور سے کراچی تک چلنے والی نان اسٹاپ وی آئی پی ٹرین ''جناح ایکسپریس'' کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں ریلوے کے نظام میں ہم پیچھے ہیں، ریل سے عام آدمی سفر کرتا ہے اس کوبہتر کرنا ہوگا جس سے سڑ کوں پر سے رش کم ہوگا۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے انقلاب آئے گا جس سے کراچی سے لاہور تک لوگوں کو سفر میں آسانی ہوگی جب کہ تیل ٹینکر مافیا چھا ہوا ہے لیکن میں اس بات کا وعدہ کرتا ہوں کہ وزارت پیٹرولیم سے بات کروں گا کہ وہ پیٹرولیم کی ترسیل کےلئے ریلوے کو استعمال کریں جس سے ریلوے کو خسارے سے نکالا جاسکتا ہے اور اس سے بھی سڑکوں پر گاڑیوں کا رش کم ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹوریزم کے لئے ریلوے ٹرین کو ڈویلپ کرنا ہوگا، چین نے ریلوے ٹیکنالوجی میں دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، پیسے والے لوگ موٹروے استعمال کرتے ہیں اور عام افراد ریل کے ذریعے سفر کرتے ہیں، میں یہاں نیا پاکستان نئی سوچ کی بات کررہا ہوں جب کہ ریلوے مزدوروں کو ہیلتھ کارڈ دینے کےلیے وزیرخزانہ سے بات کی جائے گی۔
Load Next Story