وزیراعظم کی اتحادیوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی یقین دہانی

پیپلز پارٹی نے فیصلے کے خلاف مزاحمت کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک March 31, 2019
پیپلز پارٹی کا اس فیصلے کے خلاف مزاحمت کا اعلان (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کے مطالبے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرادی جس پر پیپلز پارٹی نے مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت میں موجود اتحادیوں کا کافی عرصے سے مطالبہ تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کردیا جائے، وزیر اعظم کے دورہ سندھ میں ایک بار پھر یہ مطالبہ سامنے آیا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اس پروگرام کا نام تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

جلد اس پروگرام کا نیا نام تجویز کیا جائے گا جسے باضابطہ طور پر منظور کرکے نام تبدیل کردیا جائے گا جس کے بعد غریب خواتین کو ہر تین ماہ بعد پیسے ملنے والا یہ پروگرام نئے نام سے سامنے آئے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے خلاف مزاحمت کریں گے، ضیا الحق اور پرویز مشرف بھی بے نظیر بھٹو کے نام سے خوف زدہ تھے اور موجودہ حکومت مشرف کی بی ٹیم ہے جو بے نظیر کے نام سے خوف زدہ ہے۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو سے خوف زدہ نام نہاد سیاست دانوں کا یہی رویہ ہے اور سلیکٹڈ وزیرا عظم سے ایسے کاموں کی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |