ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کار حادثے میں شدید زخمی

خواجہ اظہار کے سر میں گہری چوٹ آئی ہے تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، رہنما ایم کیو ایم عامر خان


ویب ڈیسک March 31, 2019
خواجہ اظہار کو سر، کمر اور سینے پر چوٹیں آئیں ہیں، فیصل سبزواری۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواجہ اظہار الحسن شدید زخمی ہو گئے تاہم انہیں طبی امداد کیلیے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم عامر خان کے مطابق ٹریفک حادثہ گھوٹکی سے واپسی پر پیش آیا، جہاں ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ تھی، خواجہ اظہار کی گاڑی کو حادثے کے بعد پیچھے سے آنے والی اسکواڈ کی گاڑی نے بھی ہٹ کیا جس کے باعث ذیادہ نقصان ہوا، عامر خان کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار کے سر میں گہری چوٹ ہے لیکن اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رہنما ایم کیو ایم عامر خان کا کہنا ہے کہ رات 3 بجے حادثے کی اطلاع ملی، حادثے کے وقت سنجے پروانی بھی ان کے ساتھ پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود تھے جو محفوظ رہے جب کہ حادثے میں 3 گن مین بھی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ رہنما ایم کیو ایم فیصل سبزواری کے مطابق خواجہ اظہار کا سٹی اسکین مکمل ہو گیا ہے، سر میں شدید چوٹ ہے لیکن خطرے والی کوئی بات نہیں۔

دوسری جانب سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ٹریفک حادثے میں خواجہ اظہار الحسن اور کارکنان کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ خواجہ اظہار الحسن اور زخمی کارکنان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |