خلاف ضابطہ ترقیاں چوہدری اسلم اور راجہ عمر خطاب سمیت 12 پولیس افسران کی تنزلی کردی گئی

سندھ حکومت کی جانب سے خلاف ضابطہ ترقی پانے والے 12 افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔


ویب ڈیسک August 13, 2013
سندھ حکومت کی جانب سے خلاف ضابطہ ترقی پانے والے 12 افسران کی تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ حکومت نے اہم پولیس افسران چوہدری اسلم اور راجہ عمر خطاب سمیت خلاف ضابطہ ترقی پانے والے 12 افسروں کی تنزلی کرتے ہوئے انہیں اصل عہدوں پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔


سندھ حکومت کی جانب سے خلاف ضابطہ ترقی پانے والے سندھ پولیس کے 12 افسروں کی تنزلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تنزلی پانے والوں میں چودھری اسلم، فاروق اعوان، نیاز کھوسو، راجہ عمر خطاب شامل ہیں۔ مظہر مشوانی، عثمان اصغر، چودھری غلام صفدر، علی رضا کے عہدوں میں بھی تنزلی کی گئی۔ فیاض خان، عامر حمید، واصف قریشی، راؤ اسلم کو بھی ان کے اصل عہدوں پر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں